بندہ جو اللہ کا فقیر ہے اور اسکے لطف و کرم کا نیاز مند ہے
عبد الرحمن بن محمد بن خلدون حضرمی
عرض کرتا ہے اللہ اسے ہمت عطا فرمائے آمین کہ تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے خاص ہیں در اصل عزت و کبریائی اسی کی صفات علیاء ہیں وہ ایسا عالم ہے جس سے نہ سرگوشی کی باتیں چھپتی ہیں اور نہ وہ باتیں جن کو خاموشی چھپاتی ہے اور ایسا غلبہ والا ہے کہ زمین و آسماں کی کوئ چیز اسے عاجز نہی کرسکتی اور نہ اسکی قدرت سے کوئ چیز چھوٹتی ہے اسی نے ہمیں بطور جاندار کے مٹی سے پیدا کیا اور اسی نے ہمیں زمین پر نسلوں اور اقوام کی صورتوں میں بسایا اور اسی نے ہمارے لیے رزق اور حصے آسان بناۓ۔ ہیمں رشتہ داروں اور گھروں نے گھیرا ہوا ہے اور ہماری زندگیوں کی ضمانت روزیوں اور غذاؤں نے لے لی ہے ہمیں ایام و اوقات بوسیدہ اور کمزور بنادیتے ہیں اور ہمیں باری باری وہ مقررہ اوقات آگھیرتے ہیں جنکی تحریر اپنے مخصوص وقت پر ہمارے لیے لکھ دی گئی ہے الغرض ہمارے لیے فنا ہے اور بقاوپیداری اللّٰہ تعالیٰ کے لیے ہے دراصل وہی زندہ ہے جسے موت نہی
رحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و شریف
ہمارا درود و سلام ہمارے محبوب سردار و نبی کی خدمت میں پہنچے جو ہمارے آقا ہیں اور جن کا نام محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہے
آپ امی اور عربی نبی ہیں جنکی بشارت تورات میں لکھی ہوئی ہیں اور جنکے صفات انجیل میں ثبت ہیں وہ جنکی پیدائش کے لیے عالم موجودات خالص و مخصوص ہو چکا تھا اور ابھی ہفتے عشرے اور دن رات آتے جاتے بھی نہ تھے آپ کائنات کے پیدا ہوئے سے قبل ہی نبوت کے لحاظ سے عالم وجود میں آچکے تھے اور زحل حوت سے علیحدہ بھی نہ ہوا تھا اور آپکے اہل و عیال پر اور صحابہ کرام پر بھی سلامتیاں ھوں جو آپکی صحبت کے رنگ میں رنگے ہوے ہیں اور عالم میں طاق اور شہرہ آفاق ہیں اور آپکی نصرت و حمایت میں یکدل و جان ہیں اور انکے دشمن پراگندگی کا شکار ہیں اللّٰہ تعالیٰ کی آپ اور ان پر بے انتہا رحمتیں ہوں جب تک اسلام سے اسلام کا بخت رسا وابستہ رہے اور کفر سے کفر کی رسی کٹی رہے اور ان پر خوب سلامتیاں بھی ہوں
0 Comments
messags