pakistan cricket team






پاکستان کرکٹ ٹیم کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کرتی ہے جس کا انتظامیہ پاکستان کرکٹ بورڈ ہے۔ پاکستان کوبین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کی اجازت بین الاقوامی کرکٹ انجمن (International Cricket Council) نے 1952ء میں دی۔ پاکستان نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 16 اکتوبر، 1952ء میں بھارت کے خلاف دہلی میں کھیلا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت دنیا کی مضبوط ترین ٹیموں میں شامل ہے۔ پاکستان نے اپنا پہلا عالمی کرکٹ کپ عمران خان کی قیادت میں 1992ء میں برطانیہ کے خلاف جیتا۔ پاکستان نے کئی مایہ ناز گیند باز وبلے باز پیدا کیے ہیں جن میں عمران خان، وسیم اکرم، عبدالقادر، سرفراز نواز، وقار یونس، شعیب اختر، انضمام الحق، یونس خان ،شاہد آفریدی اور جاوید میانداد کا نام آتا ہے 18 اکتوبر 2016 ء تک پاکستان نے 400 ٹیسٹ کھیلے ہیں جن میں سے 129 جیتے اور 113 ہارے اور 158 بلا نتیجہ رہے۔ پاکستانی ٹیم اس وقت ایشیائی ٹیموں میں سب سے زیادہ ٹیسٹ جیتنے والی ٹیم ہے  آئی سی سی کی درجہ بندی کے مطابق پاکستان ٹیسٹ میچوں میں دوسری(2) ایک روزہ میچوں میں آٹھویں (8) اور ٹی ٹونٹی میں ساتویں
 (7) پوزیشن پر موجود ہے۔
انتظامیہ

پاکستان میں ہر قسم کی کرکٹ (فرسٹ کلاس)، ٹیسٹ کرکٹ اور ایک روزہ کرکٹ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذمہ ہے۔ یہ محکمہ صدر پاکستان کے زیرہ نگرانی کام کرتا ہے۔ اس کی انتظامیہ میں پرانےکرکٹر، ارور کاروباری حضرات شامل ہیں۔ علاقائ ٹیمرں کے مقابلے جن میں قائد اعظم ٹرافی شامل ہے کا انتظام اور میدانوں کی دیکھ بھال بھی اسی کے ذمہ ہے۔

صدر پاکستان کرکٹ بورڈ کے صدر کا انتخاب کرتا ہے اس وقت بورڈ کا صدر شہر یار خان ہے۔ حال ہی میں صدر پاکستان نے نئے آئین کی منظوری دی ہے جس کے تحت علاقائی ٹیموں کی انتظامیہ کے افراد کرکٹ بورڈ کو چلائیں گے۔

عالمی کپ ریکارڈ
سالراؤنڈدرجہکھیلےجیتےہارےبرابربلا نتیجہ
انگلینڈ1975پہلا مرحلہ5/831200
انگلینڈ 1979سیمی فائنل4/842200
انگلینڈ 1983سیمی فائنل4/873400
بھارت اور پاکستان 1987سیمی فائنل3/875200
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ 1992فاتح1/9106301
بھارت، پاکستان اور سری لنکا 1996کوائٹر فائنل6/1264200
انگلینڈ اور نیدرلینڈز 1999فائنل ہارا2/12107300
جنوبی افریقہ، زمبابوے اور کینیا 2003پہلا مرحلہ10/1462301
ویسٹ انڈیز 2007پہلا مرحلہ10/1631200
بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش 2011سیمی فائنل3/1486200
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ 2015کوارٹر فائنل5/147430
انگلینڈ 2019-
بھارت 2023-
کل10/101 اعزاز64372502


Post a Comment

0 Comments