بلاک چین کا استعمال



بلاک چین کا استعمال مزید کن انڈسٹریز میں 

ممکن بنایا جاسکتا ہے؟

مشینی انڈسٹری میں بھی بلاک چین کی 

ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جا سکتا ہے. 

علاوہ ازیں فوڈ انڈسٹری بھی اس ٹیکنالوجی

 سے مستفید ہوسکتی ہے، ہر سال لاکھوں 

لوگ غیر معیاری کھانے کی وجہ سے معدے 

کی مہلک بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں. 

بلاک چین کے ٹریک-اینڈ-ٹریس سسٹم 

سے بآسانی

 متاثرہ کھانے کا پتہ لگایا جا سکتا ہے،

 فوڈ سپلائی چین سے لے کر ریسٹورنٹ کے 

مینو تک کو ٹریس کیا جاسکتا ہے.

 آئی بی ایم اس وقت کئی بڑی کمپنیوں

(نیسلے، وال مارٹ، کوسٹکو) 

کے ساتھ مل کر

 بذریعہ بلاک چین فوڈ سپلائی کے

 بزنس کومتاثرہ کھانے سے 

پاک کرنے کے لیے کوشاں ہے.

 ووٹنگ سسٹم کو بلاک چین پر تبدیل کرکے

 شفاف نتائج کا حصول ممکن ہے.

 پاکستان سمیت الیکشن کے دوران 

دنیا بھر کے ممالک میں

 دورانِ الیکشن کرپشن اور نتائج

 میں ردو بدل کی شکایات موصول ہوتی ہیں، 

اگر بلاک چین کے ذریعہ آن لائن ووٹ کاسٹ

 کیا جائے تو ردوبدل ہونا ممکن نہیں اور نتائج 

عام عوام کے سامنے بنا کسی رکاوٹ اور

 ملاوٹ کے شیئر ہوسکتے ہیں. پراپرٹی ڈیلنگ

، کسٹم سروسز، ہیلتھ کیر، قانونی کاروائیاں،

 اسٹاک ایکسچینج، ڈیٹا مینجمنٹ، آئی ڈینٹیٹی 

مینجمنٹ وغیرہ کو بلاک چین پر تبدیل

 کرکے کرپشن اور

 وقت کے زیاں سے بچا جا سکتا ہے

. ان وجوہات کی بناء پر بلاک چین کو

 انقلابی تصور کیا جاتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments