کیا آپ بلاک چین میں
اپنا کیرئیر بنانا چاہتے ہیں؟
عملی طور پر اپنے ابتدائی مراحل میں ہونے
کے باوجود بلاک چین ڈیولپرز کی ڈیمانڈ
میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے، فری لانسر
امپلائیمنٹ کی ویب سائٹ اپ ورک ڈاٹ کام
کے مطابق بلاک چین پر کام کرنے والوں کی
تعداد میں ہر سال حیران کن اضافہ ہورہا ہے،
بلاک چین ڈیولپر کی سالانہ آمدن
ایک لاکھ پانچ ہزار ڈالر سے لے کر
ایک لاکھ تریسٹھ ہزار ڈالر ہے۔
آئی بی ایم، سیمسنگ، ایکسینچر
جیسی بڑی کمپنیوں کا بلاک چین کی جانب
بڑھتا رجحان اسے اور بھی اہمیت کا حامل
بنا رہا ہے. اگر آپ بلاک چین میں دلچسپی
رکھتے ہیں تو اس پر عبور آپ کو ایک
روشن مستقبل فراہم کرسکتا ہے۔
دنیا بھر میں ٹیکنالوجی پر بہت تیز رفتاری
سے کام ہورہا ہے، اس رفتار کا حصول
ہمارے لیے بھی اہم ہے، اگر ہم نے اپنا
سرمایہ اور وقت ان نت نئی ٹیکنالوجیز پر
نہ لگایا تو ہمارے لیے مستقبل میں بہتری
کے امکانات مزید دھندلے ہوجائیں گے
0 Comments
messags