الله کے اولین پیغمبر۔ ابوالبشر (انسان کا باپ) اور صفی اللہ (خدا کا برگزیدہ) لقب۔
آپ کے زمانے کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔ کحھ علما کے نزدیک آپ کا وقت 4452
قبل مسیح ہے۔قرآن مجید میں ہے کہ آدم کی تخلیق مٹی سے ہوئی
(اور ہم نے بنایا آدمی کو کھنکھناتے سنسنے گارے سے )
سورت 15 آیات 26۔ چنانچہ روایت ہے کہ جب خداوند قدوس
عزوجل نے آپ کو پیدا کرنے کا ارادہ فرمایا تو عزرائیل علیہ السلام
کو حکم دیا کہ زمین سے ایک مٹھی مٹی لائیں۔ حکمِ خداوندی عزوجل
کے مطابق عزرائیل علیہ السلام نے آسمان سے اتر کر زمین
سے ایک مٹھی مٹی اٹھائی تو پوری روئے زمین کی
اوپری پرت چھلکے کے مانند اتر کر آپ کی مٹھی میں آگئی۔
جس میں ساٹھ رنگوں اور مختلف کیفیتوں والی مٹیاں تھیں
یعنی سفید و سیاہ اور سرخ و زرد رنگوں والی اور نرم و سخت،
شیریں و تلخ، نمکین و پھیکی وغیرہ کیفیتوں والی مٹیاں شامل تھی
تخلیق کے بعد اللہ تعالٰی نے آدم کو خلیفۃ اللہ فی الارض قرار دیا
اورفرشتوں کو حکم دیا کہ انھیں سجدہ کرو۔
0 Comments
messags