اندرون ملک رد عمل
نتائج موصول ہونے کے بعد اپوزیشن نے انتخابات کو
”غیر صاف و شفاف“ قرار دیا۔الیکشن کمیشن
آف پاکستان نے تمام الزامات مسترد کر دیے اور
اعلان کیا کہ اگر الزامات ثابت ہوئے تو تحقیق کی جائے گی۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قوم سے
پہلے خطاب میں الزامات کا ذکر کیا اور کہا کہ جو کہتے ہیں کہ
الیکشن کے نتائج صحیح نہیں ہیں میں ان سے کہتا ہوں،
آپ جہاں چاہتے ہیں وہاں انکوائری کروائی جائے گی،
اس معاملے میں ہم اپوزیشن کا مکمل ساتھ دیں گے۔
ان کا مزید کہا کہ ”یہ پاکستان کی تاریخ کے شفاف ترین الیکشن تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کی متوقع کامیابی پر ملک بھر میں جشن منایا گیا۔
عمران خان کے احباب کرکٹروں و مشہور شخصیات نے ان کو جیتنے
اور حکومت بنانے کے لیے ٹویٹر کے ذریعے پیشگی مبارک باد دی۔
اقتصادی ردعمل
پاکستان تحریک انصاف کی واضح برتری کا اثر
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی دیکھا گیا، الیکشن 2018 کے
بعد ہی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آ گئی۔ مارکیٹ کھلتے ہی
خوب شیئرز خریدے گئے جس سے پہلے ہی گھنٹے میں
ہنڈریڈ انڈیکس 700 سو پوائنٹس بڑھ گیا، سرمایہ کار کہتے ہیں
الیکشن کامیابی سے ہو گئے، اب مارکیٹ میں جم کر کاروبار ہوگا۔
الیکشن کے بعد پہلے کاروباری سیشن کے اختتام پر
ہنڈریڈ انڈیکس 749 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 89 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ـ 1 ـ
0 Comments
messags