imran khan _ Early life and education

Early life and education

ابتدائی زندگی و تعلیم

 عمران کی پیدائش 25 نومبر، 1952ء کو لاہور پاکستان میں ہوئی۔ وہ پشتونوں کے 

مشہور قبیلے نیازی سے تعلق رکھتے ہیں، 

لیکن ان کی والدہ شوکت خانم صاحبہ زیادہ تر میانوالی میں سکونت پزیر رہیں۔

 وہ اکرام اللہ خان نیازی کے اکلوتے بیٹے ہیں۔

 سولہویں صدی میں ان کے  آبا و اجداد میں ہیبت خان نیازی، 

شیر شاہ سوری کے معزز جنرل اور پنجاب کے گورنر رہے۔

ان کی والدہ پشتون قبیلے برکی سے تعلق رکھتی ہیں اس قبیلے  نے پاکستان کی تاریخ میں

جاوید برکی اور ماجد خان جیسے کامیاب کرکٹ کھلاڑیوں کو پیدا کیا۔

جوانی میں عمران خان ایک خاموش طبیعت اور شرمیلے انسان تھے،  ابتدائی تعلیم

 لاہور میں کیتھیڈرل اسکول اور ایچیسن کالج، لاہور سے حاصل کی، 

اس کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے۔ وہاں رائل گرائمر اسکول میں

 تعلیم حاصل کی اور پھر اوکسفرڈ یونیورسٹی سے 

سیاسیات، فلسفہ اور معاشیات کے مضامین کے ساتھ گریجویشن کی۔

 وہ 1974ء میں اوکسفرڈ یونیورسٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہے





Post a Comment

0 Comments