عمران نے کہا ہے کہ ان کی زندگی اور کراچی میں
تحریک انصاف کے کارکنوں کی زندگی کو
خطرہ لاحق ہے کیونکہ برطانوی حکومت نے
متحدہ قومی موومنٹ کے لندن میں مقیم
سربراہ الطاف حسین کے خلاف کوئی قدم نہیں اُٹھایا
جس سے یہ لوگ شیر ہو کر تشدد کی کارروائی کر سکتے ہیں۔
عمران خان متحدہ قومی موومنٹ اور اس کے قائد الطاف حسین
کے خلاف الزاماتتو لگاتے رہے اور یہ دعویٰ کرتے رہے
کہ وہ الطاف حسین کے خلاف ثبوت
لیکر لندن جائیں گے۔ وہ گئے بھی لیکن اپنے الزامات کو
کسی عدالت میں کبھی ثابت نہ کر سکے۔30 اکتوبر 2011ء کو
عمران خان نے لاہور میں 100،000 سے زائد حامیوں کو
خطاب کیا، حکومت کی پالیسیوں کو چیلنج کرتے ہوئے
کہا تھا کہ نئی تبدیلیاں حکمران جماعتوں کے خلاف
"سونامی" ہیں۔25 دسمبر 2011 ءکو کراچی میں ہزاروں
حامیوں پر مشتمل کامیاب عوامی تقریب کا انعقاد کیا۔
اس وقت سے عمران خان حکمران جماعتوں اور پاکستان
میں مستقبل کے سیاسی امکانات کا حقیقی خطرہ بن گیا۔
۔ بین الاقوامی ریپبلکن انسٹی ٹیوٹ کے سروے کے مطابق،
پاکستان تحریک انصاف دونوں قومی اور صوبائی سطح
پر پاکستان میں مقبول جماعتوں کی فہرست میں
سب سے اوپر ہے۔ 6 اکتوبر 2012 کو عمران خان
نے پاکستان کے جنوبی وزیرستان کے علاقے
میں کوٹائی کے گاؤں پر ڈرون حملے کے خلاف
مظاہرین کے ایک کاروان
میں شامل ہوئے، 23 مارچ 2013 کو،
خان نے اپنے انتخابی مہم کے آغاز پرنیا پاکستان
قرارداد متعارف کروائی۔ 29 اپریل کو
آبزور جریدے نے عمران خان اور ان کی جماعت
کو حکمران مسلم لیگ کے لیے
اہم اپوزیشن قرار دیا۔ 2011ء اور 2013 کے
درمیان، عمران خان اور نواز شریف کے مابین تلخ
جملوں اور الزامات کی بوچھاڑ کا سلسلہ رہا۔
اپریل 2013 سے انتخابی مہم میں مسلم لیگ ن اور
پی ٹی آئی نے ایک دوسرے پر تنقید کی۔
اس انتخابی مہم کے دوران میں عمران خان نے اعلان کیا کہ
وہ پاکستان کو امریکا کی جنگ سے باہر نکالتے ہوئے قبائلی
علاقوں میں امن لے کر آئے گا۔ انہوں نے خیبر پختونخوا
کے مختلف شہروں اور ملک کے دوسرے حصوں میں
مختلف عوامی اجلاسوں کو خطاب کیا جہاں انہوں
نے اعلان کیا کہ تحریک انصاف یکساںتعلیمی
نظام متعارف کروائے گی جس میں امیر اور غریب بچوں
کو مساوات ملے گی۔ انتخابات سے صرف چار دن
قبل 7 مئی، 2013ء کو ایک فورک لفٹ سے گرنے
کے بعد عمران خان کو لاہور میں شوکت
خانم ہسپتال لے جایا گیا۔
طبی معائنے کے بعد بتایا گیا کہ عمران خان بخیریت ہیں
کوئی تشویش ناک بات نہیں۔ اس سانحے کی وجہ سے
پاکستان تحریک انصاف کے جلسے منسوخ کر دیے گئے۔
عمران خان نے لاہور کے ہسپتال میں لیٹ کر
ویڈیو لنک کے ذریعے نے اسلام آبادمیں حامیوں کی
ایک ریلی سے خطاب کر کے مہم کا اختتام کیا۔2018ء کے
عام انتخابات میں ان کی جماعت پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی۔
0 Comments
messags