Violence against
Pakistan's 2018 general election
and Imran Khan
انتخابی مہم
پاکستان تحریک انصاف نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز 24 جون 2018ء کو
میانوالی سے کیا۔ 9 جولائی 2018ء کو عمران خان نے جماعت کا مینی فیسٹو
جاری کیا۔23 جولائی 2018ء کو جماعت نے لاہور میں ریلیاں نکالیں۔
پرچہ نامزدگی
جون 4 کو جماعتوں اور امیدواروں نے انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنا شروع کیا۔
یہ عمل 8 جون تک جاری رہا۔ اس کے بعد تمام حلقوں کے ناظم انتخابات نے جانچ پڑتال شروع کی
جس کی بنا پر یہ طے کیا جاتا ہے کہ آیا نامزدگی کو قبول کرنا ہے یا مسترد کرنا ہے۔
جانچ پڑتال کا نتیجہ بڑا دھماکا خیز تھا اور کئی نامور سیاست دانوں کی نامزدگی خارج کر دی گئی۔
ان میں عمران خان، فاروق ستار اور پرویز مشرف جیسی شخصیات شامل ہیں۔
بعد میں عمران خان کی نامزدگی قبول کرلی گئی۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے سکریٹری برائے معلومات فواد چودھری
اور سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی پرچہ نامزدگی میں اپنے اثاثہ کی معلومات
فراہم نہ کر نے کے سبب نا اہل قرار دیے گئے۔ یہ ایک متنازع فیصلہ تھا
کیونکہ الیکشن ٹریبیونل کو کسی بھی امیدوار کو نا اہل قرار دینے کا حق نہیں ہے۔
وہ صرف امیدواری کو قبول یا مسترد کر سکتا ہے۔ بعد میں عدالت عالیہ لاہور نے
اس فیصلہ کو منسوخ کر کے ان دونوں کو انتخابات میں حصہ لینے کا اہل قرار دے دیا۔
- 1 -
0 Comments
messags