عبد الرحمن اول (عربی: عبد الرحمن الداخل) اندلس میں امارت امویہ کے بانی تھے اور وہ 756ء سے 788ء تک اندلس میں حکمران رہے۔ عبد الرحمن اول 731ء میں پیدا ہوئے۔ 756ء میں عبد الرحمٰن الداخل خلافت عباسیہ
کو نظر انداز کر کے امارت قرطبہ کا ایک خود مختار ریاست کا اعلان کر دیا
ایشیاء سے فرار
عبد الرحمن خلافت بنو امیہ کے 10ویں خلیفہ ہشام بن عبدالملک کے پوتے تھے۔ جب عباسیوں نے دمشق پر قبضہ
کرکے خلافت امویہ کا خاتمہ کیا تو اس وقت عبد الرحمن اول کی عمر 20 سال تھی۔
وہ عباسیوں کے ہاتھوں خاندان امویہ کے قتل عام میں بچ جانے والے واحد فرد تھے۔
وہ اپنے بھائی یحییٰ کے ساتھ محل سے فرار ہو کر صحرا میں ایک بدوی قبیلے کے پاس پناہ گزین تھا۔
اس دوران میں عباسی اپنے حریفوں کو بے رحمی سے قتل کرتے رہے
اور ان دونوں بھائیوں کی تلاش شروع کر دی گئی۔
اس دوران میں انہوں نے عبد الرحمن اور یحییٰ کا بھی پتہ لگا لیا۔
جس پر دونوں بھائی وہاں سے بھی فرار ہو گئے
اور دریائے دجلہ میں کود گئے۔ عباسی سپاہیوں نے واپس آنے پر امان دینے کا وعدہ کیا،
جس پر عبدالرحمن کا بھائی یحییٰ ان کے کہنے پر یقین کرکے دریا سے نکل پڑا تو عباسی سپاہیوں
نے اسے فوراً ہی قتل کر دیا، جبکہ عبد الرحمن تیر کر دریائے دجلہ عبور کر گیا اور بعد ازاں
شام اور فلسطین سے ہوتا ہوا شمالی افریقہ پہنچ کر عباسیوں کی دسترس سے باہر ہو گیا
0 Comments
messags