دل کا سکون تمہیں کس چیز میں ملتا ہے کیا تمہیں دل کا سکون چاہیے کیا تم پریشان ہو اگر
یہ سوال تمہارے دل میں بار بار آتا ہے تو تم محض ایک انسان ہو جس کا کوئی مستقبل نہیں لیکن اگر تمھارا دل کسی خواب کو حقیقت میں تبدیل ہونے کو جی چاہتا ہے اور تم بھی اس خواب کے لیے بے چین ہو تو تمہارا وجود بیکار نہیں لیکن کیا تمہارا خواب اس قابل ہے کہ اس کے لئے تم خود اور اپنے پیاروں کو قربان کر دو اگر ایسا ہے تو پھر تم ایک اہم انسان ہو لیکن تمہارا خواب کتنا اہم ہے اس کا فیصلہ تمہیں کرنا ہوتا ہے اور اگر واقعتا تمہارا خواب اہم ہے تو پھر اس کی قیمت بھی بہت بڑی ہے تمہیں یاد رکھنا چاہیے خواب دیکھنا انسان کی فطرت ہے لیکن اچھا خواب دیکھنا سعادت ہوتا ہے لیکن خواب کیا ہے یہ کہاں سے نازل ہوتا ہے یہ تمہیں سمجھنا ہو گا کہ کہیں تم دھوکا نہ کھا جاؤ ہاں دھوکا اور وہ بھی خواب میں یہ ممکن ہے اور اس دھوکہ کا حقیقتا ثبوت بھی ہے
خواب میں دھوکہ
دراصل خواب کا دھوکا یہ ہے کہ جس خواب کو تم اپنا خیال کرتے ہو سکتا ہے وہ کسی اور کا خواب ہو اور اس نے یہ خواب تمہارے دماغ میں ڈالا ہو تمہارا بنا کر اور تم سمجھتے ہو تم اپنا خواب پورا کر رہے ہو حالانکہ تم کسی اور کا خواب اس کے لیے مکمل کر رہے ہوتے ہو لہٰذا تمہیں ایک خواب بننا ہوگا ایک خواب بننے کے لیے تمہیں گہری نیند سونے کی ضرورت نہیں تم یے خواب ایک صاف دن سورج کی تیز روشنی میں بھی دیکھ سکتے ہو جیسے اللہ فرماتا ہے کہ شیطان اپنے چیلوں کو ان کے دماغ میں برے کام الہام کرتا ہے ڈالتا ہے
اچھے کام انسان کے دل میں اللہ تعالی کی طرف سے فرشتے ڈالتے ہیں یعنی برائی کے
کام شیطان انسان کے دل میں ڈالتا ہے
اور اچھے کام فرشتے خدا کی طرف سے انسان کے دل میں ڈالتے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ انسان نہیں پہچان سکتا کہ کون سے کام شیطان کی طرف سے ہے اور کون سا کام فرشتوں کی طرف سے لہذا اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے اسلام کی تعلیم کی ضرورت ہے یعنی تمہیں اسلامی تعلیم حاصل کرنی ہوگی تو جو خواب اسلام کی تعلیم کے مطابق ہوگا تو وہ فرشتوں کی طرف سے ہوگا اور جو اس کے مخالف ہوگا وہ شیطان کی طرف سے ہوگا
0 Comments
messags