enemies keep you awake
enemies keep you awake
تمہارے دشمن تمہیں چوکنا رکھتے ہیں
یعنی تمہیں غافل نہیں ہونے دیتے یہ ایک اچھی بات ہے کیونکہ غفلت ایک مصیبت سے کم بالکل نہیں
حقیقت میں ہمیشہ آپ کا کوئی نہ کوئی دشمن ضرور ہوتا ہے لیکن ہر شخص اپنے دشمن کو نہیں پہچانتا
اگر کوئی پہچانتا بھی ہے تو وہ اس سے امید کرتا ہے کہ اس کا دشمن اس پر ترس کھائے گا اور اسے کچھ
نقصان نہیں پہنچائے گا یہ غفلت ہے یہ بالکل کبوتر کی طرح ہے مشہور کہاوت ہے کہ کبوتر بلی کو دیکھ کر
آنکھ موند لیتا ہے کہ بلی ا سے نہیں دیکھ رہی لیکن کیا یہ بات درست ہے نہیں نہ یے بالکل درست نہیں
دیکھو دشمن مختلف قسم کے ہوتے ہیں اور دشمن خواب کے بقدر چھوٹے بڑے ہوتے ہیں یعنی اگر
تمہارے خواب چھوٹے ہیں تو تمہارے دشمن بھی چھوٹے ہیں لیکن اگر تمہارے خواب بڑے ہیں تو دشمن
بھی بڑے ہوں گے پھر اسی طرح جیسے جیسے خواب بڑے ہوتے جائیں گے دشمن بھی بڑھتے جائیں گے
لیکن تم ہرگز اپنا دل چھوٹا مت کرنا دشمنوں کے ڈر سے۔ کیوں کہ چھوٹے دل میں بڑے خواب نہیں سمو
سکتے اور خواب بھی ہمت کے بقدر ہوتے ہیں
تمہیں بس اپنے خوابوں کا پیچھا کرنا ہے
کیونکہ۔ کچھ پانے کے لیے کچھ کھونا تو پڑتا ہے
1 Comments
best
ReplyDeletemessags